ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یو پی ایس سی کی طرف سے محکمہ دفاع کے افراد کے سلسلہ میں امتحان کے لیے عمر میں نرمی 

یو پی ایس سی کی طرف سے محکمہ دفاع کے افراد کے سلسلہ میں امتحان کے لیے عمر میں نرمی 

Tue, 07 Aug 2018 01:48:02    S.O. News Service

نئی دہلی:6/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سول سروس (گروپ اے اور بی کے عہدے ) کے لئے امتحان میں بیٹھنے کے لئے سابق فوجیوں کے لئے عمر کی حد میں نرمی کی پالیسی کا انحصار سابق فوجیوں(مرکزی سول سروس میں دوبارہ ملازمت اور عہدوں ) قوانین 1979 پر ہے، جس میں 4 اکتوبر 2012 کو ڈپارٹمنٹ آف پی این ٹی کے نوٹی فکیشن نمبر 06/1/36034 (ایس ٹی سی) کو ترمیم کی گئی۔ اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل ضابطے مرتب کئے گئے ہیں۔*گروپ اے اور بی سروس یا عہدوں کو پُرکرنے کے لئے براہ راست بھرتی جو کل ہند مقابلہ جاتی امتحان کی بنیاد پر ہو، سابق فوجیوں اور کمیشنڈ افسروں کے معاملے میں جن میں ایمرجنسی کمیشنڈ افسران یا شارٹ سروس کمیشنڈ افسران شامل ہیں، عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں چھوٹ ، متعلقہ شخص کی فوجی سروس کی مدت میں تین سال جمع کرکے دی جائے گی۔گروپ اے اور بی سروس یا عہدوں میں کسی خالی اسامی کو کل ہند مقابلہ جاتی امتحان نتیجہ کی بنیاد پر پُر کرنے کے لئے ، سابق فوجیوں اور کمیشنڈ افسروں کے لئے جس میں ایمرجنسی کمیشنڈ افسران یا شارٹ سروس کمیشنڈ افسران شامل ہیں، اور جنہوں نے کم از کم پانچ سال فوجی سروس کی ہے اور انہیں یا تو ان کا کام ختم ہونے کی بنیاد پر فوج سے الگ کردیا گیا ہے (جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا کام مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال باقی ہے ) یا جنہیں کسی جسمانی معذری کی وجہ سے فوجی سروس سے الگ کردیا گیا ہے انہیں عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں پانچ سال کی نرمی کی سہولت حاصل ہوگی۔مسلح افواج نے بھرتی کا عمل فوج کی اپنی پالیسیوں اور اصولوں کی بنیاد پر ہوتا ہے جن میں بھرتی کے اصول اور اس موضوع پر آرڈرس شامل ہیں۔یہ اطلاع مرکزی وزیرمملکت برائے اموردفاع ڈاکٹر سبھاش بھامبرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب پرسنا آچاریہ کے ایک سوال کے تحریری جوا ب میں دی۔


Share: